مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کو چارا اسکینڈل میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ 1996ء میں جب لالو پرشاد بہار کے وزیر اعلی تھے اس وقت 900کروڑ کے چارہ کرپشن کیس میں ان کیخلاف سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا تھا۔اسی زمانے میں لالو پرشاد کو بہار کی وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔ بد عنوانی کے اس معاملے میں لالو اور بعض دوسرے سیاست دانوں اور اعلیٰ افسروں پر اربوں روپے کے خورد برد کا الزام ہے۔ رانچی کی ایک ذیلی عدالت نے اس مقدمے میں لالو پرشاد اور 40 سے زیادہ اہلکاروں اور سیاسی رہنماوٴں کو قصوروار قرار دیا تھا ۔ بدعنوانی کے مقدمے میں سزایاب ہونے کے ساتھ ہی لالو پرشاد یادو کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہو جائے گی اور ساتھ ہی وہ آئندہ انتخاب لڑنے کے لئے بھی نا اہل ہوجائیں گے۔
لالو پرشاد یادو
بہارکےسابق وزیراعلی کو چارہ اسکینڈل میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی
مہر نیوز/ 3 اکتوبر/2013ء: ہندوستانی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کو چارا اسکینڈل میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
News ID 1828725
آپ کا تبصرہ